تاریک کائنات ڈارک میٹر اور ڈارک انرجی کی کہانی [ قسط 5] تحریر: ضیار قیرمانArticle by Ziaar Qairman Dark Universe-Story of Dark matter and Dark energy part-05

 تاریک کائنات (Dark Universe)
ڈارک میٹر اور ڈارک انرجی کی کہانی [ قسط 5]
(Story of Dark matter and Dark energy)

تحریر: ضیار قیرمان

ہم نے پچھلی اقساط ( ان کے ربط نیچے دیئے گئے ہیں ) میں ڈارک میٹر(Dark Matter) کے متعلق تھوڑا بہت جانا ہے ۔ اگلی اقساط میں اور بھی بہت کچھ ہے پر اس پوسٹ میں ہم ایک فرضی ذرے جس کا نام سٹریلی نیوٹرینو(Sterile Neutrinos )ہے اس پر بات کریں گے ۔بہت سے سائنس دان اُس ذرے کو دریافت کرنے کی تگ ودو میں ہیں جس سے ڈارک میٹر(Dark Matter)  بنا ہے۔سائنس دان اس کے لیے بالخصوص بھی کہکشاؤں کا مشاہدہ کر رہے ہیں ۔ بہت سے ایسے ماڈل ہیں جو یہ تجویز کرتے ہیں کہ ڈارک میٹر جن ذرات سے بنا ہے وہ آہستہ سے عام مادے میں ڈیکے ہوجاتے ہیں ۔ اور اس عمل کے دوران روشنی بھی خارج کرتے ہوں گے ۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس روشنی کو ایکسرے ٹیلی سکوپ کی مدد سے ہم ڈیٹیکٹ کرسکتے ہیں۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ سن دو ہزار چودہ میں سائنسدان ڈارک میٹر کی کھوج میں کہکشاں کا رخ کیے ہوئے تھے کہ انھوں نے کچھ ایسی ایکسرے شعاعوں کو ڈیٹیکٹ کیا تھا ۔ جنہیں مشاہدہ کرنے کے بعد بہت سے یہ سوچنے لگ پڑے کہ شاید یہ ڈارک میٹر کے ذرے کا ڈیکے ہونے کے عمل کے بعد شعاعیں خارج ہوئیں ۔ ان خارج ہونے ایکسرے شعاعوں کو 3.5 کلواہے۔ ٹران والٹ لائن بھی کہا جاتا ہے ۔ اور یہ ہوسکتا ہے کہ ایسی ہی سٹریلی نیوٹرینو سے ہی بنی ہوں ؟

سٹریلی نیوٹرینو ،نیوٹرینو کا ہی قریبی رشتے دار ہے۔ اگر آپ ذرات کے متعلق جانکاری رکھتے ہیں تو آپ جانتے ہوں گے کہ ہم جن ذرات سے بنے ہیں انھیں فرمیونز کہتے ہیں ۔ فرمیونز کے تین خاندان ہیں۔ ہم جس خاندان سے تشکیل پائے ہیں یہ بہت ہی ہلکے (لائٹ) ہیں ۔ جب کہ دوسرے خاندان کے ذرے تھوڑی سے بھاری ہوتے ہیں اور تیسرے خاندان کے ذرے پہلے اور دوسرے دونوں خاندانوں سے بھاری ہوتے ہیں ۔ یہ بات حیرت والی ہے کہ یہ دو بھاری خاندان کیوں ہیں ؟

اس کا جواب ابھی ہمارے پاس نہیں ہے ۔ نیوٹرینوز کےبھی دو بھاری کزن ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ نیوٹرینوز کا ہی یہ چوتھا رشتہ دار ہے جسے سٹریلی نیوٹرینو کہا گیا ہے اور اسے دریافت کرنا باقی ہے یہ ایک اور راز سے بھی پردہ اٹھا سکتا ہے جو راز یہ ہے کہ نیوٹرینوز کے پاس اتنا تھوڑا سا ماس کہاں سے آتا ہے ۔ نیوٹرینوز کا ماس اسٹینڈرڈ ماڈل بیان نہیں کرتا ۔خیال تو یہی ہے کہ ہوسکتا ہے سٹریلی نیوٹرینو فرضی ذرے سے ڈارک میٹر بنا ہو ۔ اور یہ نیوٹرینوز کے ماس کا مسلہ بھی حل کرے گا ۔

اب سوال یہ ہونا چاہیے ڈیٹا کیا کہتا ہے ؟ کیا تین اعشاریہ پانچ کلو الیکٹران والٹ لائن انہی ذرات کی ہے یا نہیں؟ ہم چوں کہ ملکی وے کہکشاں کے باسی ہیں۔ اور اس سے باہر جا نہیں سکتے ۔ ماہرین یہ بات بہت اچھے سے جانتے ہیں ہماری کہکشاں میں ہی بہت زیادہ مقدار میں ڈارک میٹر موجود ہوگا اور ڈارک میٹر کو اپنی ہی کہکشاں سے دریافت کرلیں گے۔ مگر مشاہدات یہی بتاتے ہیں کہ وہ لائن کسی ڈارک میٹر کے ذرے سے نہیں بنی۔ یہ بات کافی افسوس کی ہے ۔ کیوں کہ ماہرین یہی سمجھتے ہیں کہ ڈارک میٹر(Dark Matter)  بھی اسی طرح کی لائن بنا سکتا ہے ۔ پر جو لائن سائنس دانوں نے دریافت کی وہ ڈارک میٹر سے ہے ہی نہیں ۔ مگر ڈارک میٹر کی کھوج جیسے کافی عرصے سے جاری ہے اسی طرح اب نئے مزید تجربات سائنسدان کرنے والے ہیں جن میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا یعنی کہ ڈارک میٹر اصل میں ہے بھی یا نہیں ۔ یہ معلوم ہو جائے گا شاید ۔ اگر ڈارک میٹر(Dark Matter) اصل میں نہ ہوا تو پھر کائنات کو بہتر بیان کرنے کے لیے ہمارے پاس کیا ماڈل ہوگا ۔ کیوں کہ اب تک جو بھی بہترین انداز سے کائنات کو ماڈل بیان کرتا ہے اس میں ڈارک میٹر کا ہونا لازمی ہے۔ ابھی بہت کچھ جاننا باقی ہے اور بہت سے سوال ایسے ہی جواب طلب ہیں ۔ جن کی ہمیں تلاش ہے ۔ اور جنہیں ایک نہ ایک دن لازمی کھوج لیا جائے گا ۔ 

تاریک کائنات ڈارک میٹر اور ڈارک انرجی کی کہانی [ قسط 5] تحریر: ضیار قیرمانArticle by Ziaar Qairman Dark Universe-Story of Dark matter and Dark energy part-05
 تاریک کائنات ڈارک میٹر اور ڈارک انرجی کی کہانی [ قسط 5] تحریر: ضیار قیرمانArticle by Ziaar Qairman Dark Universe-Story of Dark matter and Dark energy part-05 

جدید تر اس سے پرانی