سب کچھ بہتا ہے اس سے کیا مراد ہے؟ تحریر: غلام مصطفی( جی ایم) ?Article by Ghulam Mustfa(G.M) what is meant by Everything flows

سب کچھ بہتا ہے اس سے کیا مراد ہے؟
?"what is meant by " Everything flows

تحریر: غلام مصطفی( جی ایم)

ہریکلیٹس (Heraclitus) (بی سی 480۔540)ایک یونانی فطرتی فلسفہ دان تھا۔ہریکلیٹس بھی تھالیس، ان اگزیمنڈر ، انگزیمینیز ، کی طرح یہ یقین رکھتا تھا کہ پوری کائنات ایک بنیادی شے سے وجود میں آئی ہے لیکن وہ شے نا ہی پانی ، ایپرون اور ہوا ہے بلکہ وہ بنیادی شے ""آگ"" ہے۔ہریکلیٹس کہتا تھا کہ روح آگ اور پانی کے ملاپ سے بنا ہوا ہے۔ جو انسان اچھے ہیں ان کا روح آگ سے بنا ہوا ہے اور جوکہ نیچ اور برے انسان ہیں ان کا روح پانی سے بنا ہوا ہے اور اکثر انسانوں کا روح آگ اور پانی کے درمیان سے بنا ہوا ہے۔

ہریکلیٹس آگ کی مثال کچھ اس طرح دیا کرتا تھا۔

"" All things are into Change of fire and fire for all things , just like goods for gold and gold for goods""

جس کا مطلب ہے کہ جس طرح آپ مارکیٹ میں جاکر سونا دے کر کوئی اور چیز خرید سکتے ہیں اسی طرح ہی آگ بھی دوسری چیزوں میں تبدیل ہوسکتا ہے۔ہریکلیٹس یقین رکھتا تھا کہ پوری کائنات کچھ بنیادی اصول وقوانین کے مطابق چل رہی ہے۔ جسے وہ ""logos""کہا کرتا تھا۔لوگو (logos) یونانی لفظ ہیں جس کے بہت سارے مختلف معنی ہیں لیکن یہاں ہریکلیٹس کا اس سے مراد ""Reason"" اصول و قوانین تھا اور وہ کہا کرتا تھا۔

""This logos holds always but human always prove, unable to understand""

یہ لوگو (اصول و قوانین) پوری کائنات میں قائم ہے مگر انسان کی سوچ اسے سمجھ نہیں پاتی ہے۔

جس طرح Parmenides کا یقین تھا کہ پوری کائنات مستقل(constant ) ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہو رہی ہے۔اسی طرح ہریکلیٹس کا بھی یقین تھا کہ پوری کائنات مستقل تبدیلی کی حالت میں ہے۔

ہر یکلٹس کہا کرتا تھا کہ

"Everything flows "

سب کچھ بہتا ہے۔

اس سے ہریکلیٹس کا مراد یہ تھا کہ جس طرح دریا میں پانی بہتا ہے اور تبدیل ہوتا رہتا ہے یعنی ایک پانی کے جگہ دوسرا پانی لیتا ہے پیچھے والا پانی آگے چلا جاتا ہے اور آگے والا پانی اس سے آگے چلا جاتا ہے اسی طرح پوری کائنات میں بھی تبدیلیاں رونما ہوتی رہتی ہیں۔آسان الفاظ میں یوں کہ دریا تو ایک ہے لیکن اس کے اندر لگاتار پانی تبدیل ہوتا رہتا ہے۔اسی طرح پوری کائنات میں جو بھی چیزیں ہیں بظاہر تو ان میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آتی ہے لیکن ان میں تبدیلی ہوتی رہتی ہے اور یہ تبدیلی مستقل ہو رہی ہوتی ہے۔

سب کچھ بہتا ہے اس سے کیا مراد ہے؟ تحریر: غلام مصطفی( جی ایم) ?Article by Ghulam Mustfa(G.M) what is meant by Everything flows
سب کچھ بہتا ہے اس سے کیا مراد ہے؟ تحریر: غلام مصطفی( جی ایم) ?Article by Ghulam Mustfa(G.M) what is meant by Everything flows

جدید تر اس سے پرانی