بُک ریویو,امیرکن مارکسزم:مصنف : مارک لیون Book Review: American Marxism,Mark R Levin

بُک ریویو (Book Review)
امیرکن مارکسزم (American Marxism)
مصنف : مارک لیون (Mark R Levin)

2009 میں"آزادی اور ظلمت  (Liberty and Tyranny) " کے  بعد مارک لیون (Mark R Levin) کی یہ دوسری اہم تصنیف ہے۔یہ کتاب امیریکا کے سیاسی، سماجی اور معاشی خدوخال کو دیکھ کر  امیریکا میں مارکسی نظریہ کی اہمیت اور اثر پہ تحریر کی گئی ہے۔یہ مارکسی نقطہ نظر پہ کتنی پوری اترتی ہے وہ تو مارکسی دانشور اور سیاستدان ئی بتا سکتے ہیں۔ بعد مارک لیون (Mark R Levin) امیریکن  میڈیا اور دانشورانہ حلقوں میں بہت مقبول شخصیت ہے۔ یہ سابقہ امیریکی صدر  رونالڈ ریگن کے ساتھ اسٹاف اٹارنی کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔

اپنی حالیہ مشہور کتاب  " امیرکن مارکسزم (American Marxism) میں  وہ لکھتے ہیں کے "مارکسی نظریہ اس وقت امیریکا میں  بہت وسیع پیمانے میں  اپنے اثرات چھوڑ چکا ہے۔اب مارکسزم امیریکا کے اسکولوں، صحافت، کارپوریشنز، ہالی ووڈ فلم انڈسٹری اور ڈیموکریٹک پارٹی میں بھی اپنی جڑیں مضبوط کت چکی ہے۔لیون اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کے مارکسی نظریہ اب دانشوروں، اسکالرز اور اداروں پھیل چکا ہے اور وہ اب انقلاب کی  رہنمائی میں لگے ہیں۔

یہ کتاب  ہمارے یہاں کے  قومی ، جمہوری اور سوشلسٹ  تحریکوں سے جڑے سیاسی کارکنوں اور رہنمائوں کے لیئے بہت اہم دستاویز ہے۔جس سے جدید دنیا میں ماکسی نظریات کی فتح  کا پرچم دیکھ کر اپنی تحریکوں کو بھی بڑے زور و شور سے جدوجہد تیز کر سکتے ہیں۔

یہ کتاب امیرکن آن لائیں ڈیجیٹل بزنس کمپنی ایمازون (Amazon) نے شایع کیا ہے۔اس کتاب کو آپ ایمازون سے آن لائین خرید سکتے ہیں۔لنک  نیچے کتاب کی  تصویر میں موجود ہے۔ اس کتاب کی  قیمت 16 ڈالر ہے۔اور پاکستانی روپیوں میں یہ تقریبن 2600 سے کچھ زیادہ روپیہ بنتے ہیں۔ 


جدید تر اس سے پرانی