نفسیات قسط :۱ تحریر : اسامہ رضا Article by Osama Raza Psychology Episode-01

 نفسیات
(Psychology)
قسط (Episode): 01

تحریر : اسامہ رضاOsama Raza 

یہ تقریباً ساڑھے چھ سو ( 650 ) قبلِ مسیح کی بات ہے مصرEgypt) )میں سماٹیک اول Psmatik 1) )کی حکومت میں نفسیاتPsychology)  )کی تاریخ کا پہلا تجربہ ہونے  جارہا تھا ۔ تجربے کا پس منظر جستجوئے انسانی کی بے مثل داستان ہے ۔ مصر کے لوگ خود کو دنیا کی قدیم ترین تہذیب گمان کرتے تھے اور اسی دعوے کے تناظر میں وہ سمجھتے تھے کے اہلِ مصر کی زبان بھی قدیم ترین زبان ہے۔ اسی دعوے کو پرکھنے کیلیے اور اہلِ مصر کی عظمت کے تجرباتی بیانیے کےلیے بادشاہ نے  ایک مفروضے کا سہارا لیا کے اگر دنیا کی قدیم ترین زبان اہلِ مصر کی ہے تو ایک نومولود بچے کو وہی زبان فطرتی طور پر آنی چاہیے ۔ 
اس دعوے کو آزمانے کیلئے  دو نومولود بچوں کو پیدائش کے وقت ہی ایک مخصوص جگہ پر پرورش کیلئے رکھ دیا گیا۔ اور اس مخصوص جگہ میں انتظامات ایسے کیے گئے کے کسی بھی طرح انکے کانوں میں کوئی بھی آواز نہ پہنچے ۔ بچوں کے کھانے پینے اور صحت کے مکمّل انتظامات کے ساتھ انکی سماعتوں تک کسی بھی آواز کی رسائی پر  پابندی کو یقینی بنایا گیا۔ 
وقت گزرتا گیا اور بچوں کی گویائی کی طاقت نے بلاآخر اپنا کام کر دکھایا ۔ تقریباً دو سالوں کے بعد جب وہاں موجود شخص جو انکی حفاظت و دیکھ بال پر مامور تھا اسکے کانوں کے پردوں نے جنبش کی , یہ آواز ایک بچے کی طرف سے اسکی سماعتوں تک پہنچی تھی۔ اس نے کافی سمجھنے کی کوشش کی لیکن یہ کوئی با معنی لفظ نہیں تھا۔ لیکن جب دوسری دفعہ بیکوس
Becos) )اور پھر متعدد دفعہ بیکوس کی صدا آئی تو اب یہ معاملہ تجسس پکڑ گیا اور بلاآخر بادشاہ تک یہ اس سارے واقعے کا احوال پہنچا دیا گیا۔ اہلِ مصر کے زبان دانوں نے اس لفظ کا مطلب بتانے سے ہاتھ اٹھا لیئے  اور صاف کہہ دیا کے یہ لفظ اہلِ مصر کے زبان و ادب کا حصہ  نہیں ہے ۔ 
      معاملہ کی سنجیدگی کے پیشِ نظر بچے کو جب دربار میں لایا گیا تو بادشاہ کے سامنے بھی جب بچے نے لب کشائی کی تو بیکوس کی طرح سمجھ آنے والی صدا نے دوبارہ سماعتوں کو محوِ حیرت کردیا۔ بلاآخر تحقیق و تلاش کے بعد پتا چلا یہ لفظ قدیم زبان فرائجین
Phrygian) )کا لفظ ہے جس کا معنی روٹی ہے۔ اور اس طرح اہلِ مصر نے اس تجربے سے اپنے ہی  عقیدے کی  کمر توڑ لی کے فرائجن زبان دنیا کی قدیم ترین زبان ہے اور خدا کی تخلیق کردہ زبان ہے ۔
خیر یہ تو انسانی تجسس و اندازِ فکر کی ایک داستان تھی جسے نفسیات
Psychology) )کا پہلا تجربہ بھی کہا جاتا ہے۔ 
جبکہ ہم جانتے ہیں کے انسان کی کوئی فطرتی یا قدرتی زبان نہیں ہے جس میں وہ لب کشائی کرسکے اور زبان و بیان انسان کی دریافت نیز پیدا ہونے والے بچے کا ذہن بلکل ایک صاف  تختی کی مانند  ہوتا ہے ۔ جس پر اسکا ماحول اور اسکی حسیات
Senses) )سے جمع ہونے والا ڈیٹا تحریر کا کام کرتا ہے۔ 
پھر سوال یہ اٹھتا ہے کے وہ بیکوس کی صدا اور اس لفظ کا معنی کیا تھا۔ یہ سوال قارئین پہ چھوڑتے ہیں کے انکی رائے اس بارے میں کیا ہے۔
 

نفسیات  قسط :۱ تحریر : اسامہ رضا Article by Osama Raza Psychology Episode-01
نفسیات  قسط :۱ تحریر : اسامہ رضا Article by Osama Raza Psychology Episode-01

جدید تر اس سے پرانی