سنہ 2021 کے فلکی نظارے ترجمہ و تلخیص: قدیر قریشی Article by Qadeer Qureshi Beautiful Astronomical views of 2021

 سنہ 2021 کے فلکی نظارے
(Beautiful Astronomical views of 2021)

ترجمہ و تلخیص: قدیر قریشی

سنہ 2020 اب ختم ہوچکاہے۔ جہاں اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے تمام دنیا پریشان رہی وہیں لاک ڈاؤن کی وجہ سے دنیا بھر میں لوگوں کی فلکیات میں دلچسپی میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔2020 فلکیات کے شائقین کے لیے بہت سی یادیں چھوڑ کر جا رہا ہے لیکن 2021 بھی ہمیں مایوس نہیں کرے گا۔آئیے دیکھتے ہیں کہ 2021 میں فلکیات کے شائقین کس قسم کے نظاروں(Beautiful Astronomical views) کی توقع کر سکتے ہیں۔ ان تاریخوں کو نوٹ کر لیجیے تاکہ آپ ان تمام نظاروں سے محظوظ ہو سکیں۔

1۔ جنوری 4- شہابیوں کی بارش- Quadrantid Meteor Shower- اندازہ ہے کہ اوسطاً ایک گھنٹے میں 120 شہابیے گرتے دیکھے جا سکیں گے۔

2۔جنوری 10- غروب آفتاب کے بعد مشتری، زحل اور عطارد کو ایک دوسرے کے پاس دیکھا جا سکے گا۔

3۔جنوری 29- سال کا پہلا مکمل (یعنی چودہویں کا) چاند ہو گا جسے Wolf Moon کہا جاتا ہے۔

2۔فروری 8- شہابیوں کی بارش- Alpha-Centaurid Meteor Shower میں ایک گھنٹے میں آٹھ سے نو شہابیے دیکھنے کو ملیں گے۔

5۔فروری 28- عطارد کو طلوع آفتاب سے پہلے مشرقی افق پر کافی بلندی پر دیکھا جا سکے گا۔ یہ عطارد کی سال بھر کی بلند ترین پوزیشن ہو گی۔

6۔مارچ 20- اعتدال ربیعی ۔(Spring Equinox) اس روز دن اور رات برابر ہوتے ہیں اور سورج عین خط استوا کے اوپر ہوتا ہے- شمالی نصف کرے میں یہ بہار کے موسم کا آغاز سمجھا جاتا ہے۔

7۔مارچ 28- سال کا پہلا سپر مون- اس وقت چاند زمین کے قریب ترین ہو گا اس لیے چودہویں کا چاند نسبتاً بڑا اور زیادہ روشن ںظر آئے گا۔

8۔مارچ 29- غروب آفتاب کے بعد زہرہ سیارہ انتہائی روشن ہو گا- زہرہ عموماً سورج اور چاند کے بعد آسمان کا سب سے روشن جسم ہوتا ہے لیکن 29 مارج کو اپنی چمک کی انتہا پر ہو گا۔

9۔اپریل 17- مریخ چاند کے پیچھے چھپ جائے گا۔

10۔اپریل 22- شہابیوں کی بارش- Lyrid Meteor Shower میں صبح طلوع آفتاب سے پہلے کئی شہابیے گرتے نظر آئیں گے۔توقع ہے کہ اوسطاً ایک گھنٹے میں اٹھارہ شہابیے دیکھے جا سکیں گے۔

11۔اپریل 27- سال کا دوسرا سپر مون۔

12۔مئی 6- شہابیوں کی بارش- Aquarid Meteor Shower جو کہ ہیلی کے کامٹ (یعنی دمدار ستارے) کی باقیات کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ ایک گھنٹے میں لگ بھگ چالیس شہابیے دیکھنے کو ملیں گے۔

13۔مئی 26- مکمل چاند گرہن جو کہ امریکی براعظم کے علاوہ جنوب مشرقی ایشیا میں بھی دیکھا جا سکے گا۔ پاکستان میں شاید یہ نظارہ دیکھنا ممکن نہ ہو۔

14۔مئی 26- سال کا تیسرا سپر مون- چاند گرہن اور سپر مون کا ایک ہی دن ہونا ایک نایاب نظارہ ہو گا۔

15۔مئی 29- زہرہ اور عطارد ایک دوسرے کے انتہائی قریب ہوں گے اور ان کے درمیان زاویہ ایک تہائی ڈگری سے بھی کم ہو گا۔

16۔جون 10- سورج گرہن- یہ سورج گرہن امریکہ، یورپ، اور روس میں دیکھا جا سکے گا۔ چونکہ اس وقت چاند زمین سے دور ہو گا اس لیے سورج کو مکمل طور پر بلاک نہیں کر سکے گا اور چاند کے گرد سورج کا ایک ہالہ نظر آتا رہے گا۔ اسے annular solar eclips کہا جاتا ہے۔ یہ سورج گرہن بھی پاکستان سے نہیں دیکھا جا سکے گا۔

17۔جون 21- سال کا سب سے لمبا دن- اس دن سورج خطِ سرطان کے عین اوپر ہو گا۔ شمالی نصف کرے میں یہ سال کا سب سے لمبا دن ہو گا۔

18۔جون 24- سال کا آخری سپر مون۔

19۔جولائی 6- زمین اپنے مدار میں سورج سے زیادہ سے زیادہ فاصلے پر ہو گی اور اس کی مداروی رفتار کم سے کم ہو گی۔

20۔جولائی 13- زہرہ اور مریخ ایک دوسرے کے انتہائی پاس ہوں گے اور غروب آفتاب کے بعد انہیں مغربی افق پر دیکھا جا سکے گا۔ان کا درمیانی زاویہ ایک ڈگری سے بھی کم ہو گا

21۔جولائی 30- شہابیوں کی بارش- Southern Aquarids Meteor Shower - رات کو بارہ بجے کے پاس ہم ایک گھنٹے میں 25 شہابیے گرتے دیکھ سکیں گے۔

22۔اگست 2- زحل زمین سے قریب ترین فاصلے پر ہو گا اور بہت روشن ہو گا۔ اسے غروب آفتاب کے بعد مشرقی افق پر دیکھا جا سکے گا۔

23۔اگست 12- شہابیوں کی بارش- Perseid Meteor Shower سال کا بہتر نظارہ۔ ایک گھنٹے میں ڈیڑھ سو کے قریب شہابیے دیکھے جا سکیں گے یعنی ایک منٹ میں دو سے تین شہابیے گرتے نظر آئیں گے۔

24۔اگست 19- عطارد اور مریخ ایک دوسرے کے انتہائی قریب ہوں گے اور ان کا آپسی زاویہ اس قدر کم ہو گا کہ وہ ایک دوسرے کو چھوتے محسوس ہوں گے۔

25۔اگست 20- مشتری زمین کے قریب ترین فاصلے پر ہو گا اور انتہائی روشن ہو گا۔

26۔ستمبر 23- اعتدال خریفی (Autumn Equinox)- اس دن سورج عین خط استوا کے اوپر ہو گا اور دن اور رات کا دورانیہ برابر ہو گا۔

27۔اکتوبر 2- اس رات اینڈرومیڈا کہکشاں اپنے عروج پر ہو گی اور اسے دیکھنے کے لیے 2 اکتوبر سال کا بہترین دن ہو گا۔ اگر آپ کی نظر بہت اچھی ہے اور آپ شہر سے دور ہیں جہاں روشنی کی آلودگی نہیں ہے تو آپ اینڈرومیڈا کہکشاں کو بغیر دوربین کے بھی دیکھ پائیں گے۔

28۔اکتوبر 21- شہابیوں کی بارش- Orionid Meteor Shower اس رات آپ فی گھنٹہ 15 شہابیے گرتے دیکھ سکیں گے۔

29۔نومبر 8- اس رات چاند زہرہ کے سامنے سے گذرے گا اور زہرہ کو اپنے پیچھے چھپا لے گا۔

30۔نومبر 17- شہابیوں کی بارش- Leonid Meteor Shower- ایک گھنٹے میں 15 شہابیے گرتے دیکھنے کو ملیں گے۔

31۔نومبر 19- جزوی چاند گرہن – امریکہ، شمالی یورپ اور مشرقی ایشیا میں دیکھا جا سکے گا۔ یہ چاند گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔ یہ چاند گرہن ساڑھے تین گھنٹے تک جاری رہے گا اور چاند کا 97 فیصد حصہ زمین کے سائے میں ہو گا۔

32۔دسمبر 4- مکمل سورج گرہن- یہ سورج گرہن جنوبی افریقہ میں دیکھا جا سکے گا لیکن چاند کا سایہ زیادہ تر سمندر کے اوپر ہی رہے گا۔ (سورج گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند کا سایہ زمین پر پڑنے لگتا ہے)۔

33۔دسمبر 7- زہرہ اس رات روشن ترین ہو گا اور اسے غروب آفتاب کے فوراً بعد مغربی افق پر دیکھا جا سکے گا۔

34۔دسمبر 14- شہابیوں کی بارش- Geminid Meteor Shower – یہ شہابیوں کا بہترین نظارہ ہو گا جس میں ہم ایک گھنٹے میں 150 کے قریب شہابیے گرتے دیکھ پائیں گے۔35۔دسمبر 21- شمالی نصف کرے میں سال کا سب سے چھوٹا دن- اس دن سورج خط جدی کے عین اوپر ہو گا۔

سنہ 2021 کے فلکی نظارے ترجمہ و تلخیص: قدیر قریشی Article by Qadeer Qureshi Beautiful Astronomical views of 2021
 سنہ 2021 کے فلکی نظارے ترجمہ و تلخیص: قدیر قریشی Article by Qadeer Qureshi Beautiful Astronomical views of 2021
جدید تر اس سے پرانی