یونانی
طب سائنس کا بانی کون ہے؟(?Who is the Founder of Greek Medical Science)
تحریر: غلام مصطفٰے (جی۔ایم)
آج سے تقریباً 2600 سال
پہلے کی بات ہے۔ جب پورا یونان مذہب پرستی کے اندھیروں میں غرق تھا اور بیماریوں
کو خدا کی طرف سے عذاب سمجھا جاتا تھا اور مذہبی رہنما لوگوں کو یہ بتایا کرتے تھے
کہ انسان اپنے گناہوں کی وجہ سے بیمار ہوتے ہیں۔
تب لوگ صحت یاب ہونے
کیلیے گڑگڑا کر اپنے گناہوں کی معافی مانگا کرتے تھے ، دعائیں کرتے تھے اور اپنے
خداؤں کوخوش کرنے کے لیے طرح طرح کی قربانیاں دیتے تھے۔
ان تمام چیزوں سے مذہبی
پیشوا پوری طرح فائدہ اٹھایا کرتے تھے۔
460 قبل از مسیح کو یونان
میں ایک چراغ کی ولادت ہوئی۔جس نے اپنے علم کی شمع سے ناصرف یونان کو بلکہ پوری
دنیا کو روشن کردیا۔
جس کو بقراط (Hippocrates ) کے نام سے جانا جاتا
ہے۔
وہ پہلے فلسفہ دان ،
دانشور اور طبیب تھے ،جنہو نے جدید طب کی بنیاد رکھی اور طب کی روایت کو مذہب کی
روایت سے جدا کردیا۔
بقراط نے ہی Greek Medical Science کی بنیاد رکھی اور ان کو" The father of Medicine " کا لقب بھی دیا گیاہے۔
بقراط کے مطابق :
انسانوں کی جسمانی اور
ذھنی صحت کا تعلق قوانین فطرت اور صحت کے اصولوں سے ہے ،مذہب اور اخلاقیات سے نہیں
لہذا گناہوں کی معافی مانگنے اور دعائیں کرنے کے بجاۓ صحت کے اصولوں پر عمل کرکے خد کو بیماریوں سے بچایا جائے۔
بقراط نے صحت مند زندگی
کیلیے چار اصول بناۓ تھے۔
1۔ روزانہ ورزش کریں ( بقراط سیر کرنے کو بہترین ورزش سمجھتے تھے)
2۔ ہر روز وافر مقدار میں پانی پئیں
3۔ گہری نیند سوئیں
4۔ متوازن غذا کھائیں۔
بقراط امپیڈوکلس کے
نظریہ
"Four Roots" سے متاثر ہوکر
اپنا نظریہ
""Hippocratus Four Temperaments"" پیش کیا۔
جس کے مطابق
انسانی جسم میں چار قسم
کے مائعات پاۓ جاتے ہیں۔جو انسان کے مزاج
کا تعین کرتے ہیں ۔یہ مائعات جسم میں خاص تناسب سے پاۓ جاتے ہیں۔ اگر یہ مخصوص تناسب قائم رہے تو فرد کا کردار نارمل رہتا
ہے۔ لیکن جب یہ تناسب بگڑ جاۓ
تو ذھنی امراض پیدا ہوتے ہیں۔
1. phlegmatic Bile
(Water) ""سست
مزاج""
بلغمی رطوبت کی زیادتی
کی وجہ سے انسان سست کاہل اور کام چور ہوجاتا ہے۔
2. choleric. (Black
Bile _Earth) " تیزمزاج"
جس شخص میں زرد رنگ کی
رطوبت زیادہ مقدار میں ھوگی ۔ جوشیلاپن اور غصیلاپن اس کی شخصی خصوصیات ھوں گی۔
3. sanguine (Blood
Bile _Air) ""خوش مزاج""
اس مزاج کا حامل شخص
بڑا خوش مزاج ہوتا ہے۔ انسانی جسم میں خون کی زیادتی کی وجہ سے ایسا مزاج پیدا ہوجاتا ہے۔
4. melancholic(Yellow
bile _Fire) افسردہ مزاج""
افسردہ مزاج ،شخص کے جسم میں سیاہ رنگ کی رطبوت کی مقدار زیادتی کی وجہ سےہوتی ہے۔ ایسا انسان خاموش طبع سینجدہ ہوتا ہے۔
یونانی طب سائنس کا بانی کون ہے؟ تحریر: غلام مصطفٰے (جی۔ایم) Article by Ghulam Mustfa (G.M) ?Who is the Founder of Greek Medical Science |