اٹامک
نظریہ کا موجد کون تھا؟(?Who was the Founder of Atomic Theory)
تحریر: غلام مصطفٰے (جی۔ایم)
ڈیموکریٹس (بی سیDemocritus 460-370 ) ایک یونانی فطرتی فلسفہ دان تھا ۔پہلے کے فلسفہ دانوں کی طرح ڈیموکریٹس کا بھی یہ یقین تھا کہ پوری کائنات کچھ بنیادی چیزوں سے وجود میں آئی ہے۔اور ان بنیادی چیزوں کے حوالے سے اس نے اپنا نظریہ پیش کیا جسے "The Atomic Theory"کہتے ہیں۔
اس نظریہ کے مطابق
پوری کائنات بے شمار
مختلف رنگ و سائز کے ناقابل دید چھوٹے چھوٹے ذروں سے ملکر بنا ہوا ہے ۔
جسے وہ Atoms کہتا تھا۔جو کہ ایک
یونانی لفظ ہے جس کا مطلب ناقابل تقسیم ذرہ (Un-cuttable) ہے۔
ایٹم (Atom)کی تعاریف کچھ اس طرح کی گئی کہ اگر ہم سیب کو آدھا کاٹیں اور اس آدھے مزید کاٹیں اور اُس کے آدھے کو مزید کاٹیں ،اس طرح کاٹتے کاٹتے ہم ایک ایسے ذرے تک پہنچ جائیں گے جو ناقابل تقسیم اور دید ہوگا ۔اُسی ذرے کو ایٹم کہتے ہیں۔
ڈیموکریٹس کا یقین تھا
کہ ایٹم ہمیشہ سے ہیں اور ہمیشہ رینگے ۔ایٹموں کے مختلف اقسام و سائز ہیں اور ان
کو ملا کر رکھنے والا کوئی قوت کارماں نہیں ہے بلکہ ایٹم اِس طرح سے بنے ہیں جسے
کہ کوئی سانچا کسی دوسرے سانچے میں فٹ ہوجاۓ۔جس طرح ایک چھوٹا پائپ کسی دوسرے بڑے پائپ میں فکس ہوتا ہے بالکل اِسی
طرح ایٹم بھی ایسے ہی ایک دوسرے کے سانچوں میں فکس ہوکر مضبوطی سے جڑ جاتے ہیں۔جس سے
ہمیں اپنے اردگرد مختلف چیزیں دیکھنے کو ملتی ہیں۔اور ان کے جڑنے والے جگاہوں کو Hooks اور Barbs کہتے ہیں۔
اور مزید انہونے کہا کہ
جاندار یا چیزیں مرنے
یا ختم ہونے کے بعد واپس ایٹم میں تبدیل ہوجاتے ہیں اور وہ ایٹم کسی اور جاندار یا
چیزوں میں پھر سے جڑ جاتے ہیں اور اِسی طرح یہ سائیکل چلتا رہتا ہے۔
جوکہ ڈیموکریٹس مادے کو مانتاتھا اِسی لیے اِسے مادیت پرست ""Materialist""بھی کہتے ہیں۔
اٹامک نظریہ کا موجد کون تھا؟ تحریر: غلام مصطفٰے (جی۔ایم) ?Article by Ghulam Mustfa (G.M) Who was the Founder of Atomic Theory |