تاریک کائنات ڈارک میٹر اور ڈارک انرجی کی کہانی [ قسط 2] تحریر: ضیار قیرمان Article by Ziaar Qairman Dark Universe-Story of Dark matter and Dark energy part-02

 تاریک کائنات (Dark Universe)
ڈارک میٹر اور ڈارک انرجی کی کہانی [ قسط 2]
(Story of Dark matter and Dark energy)

تحریر: ضیار قیرمان 

زوکی بہت سی کہکشاؤں کا مشاہدہ کر رہے تھے۔ یہ کہکشائیں دراصل جھرمٹ میں تھیں ۔ کہکشائیں جھرمٹ کے غول میں پائی جاتیں ہیں۔ جن کہکشاؤں کا زوکی مطالعہ کر رہے تھے یہ کوما کلسٹر میں مقیم تھیں ۔

کہکشائی جھرمٹ (Cluster of Galaxies)

کہکشائی جھرمٹ ایسا جزیرہ ہوتا ہے جس میں عموما سو سے ہزار تک کہکشائیں موجود ہوتیں ہیں۔اس کو آپ ایسے سمجھ سکتے ہیں جیسے کوئی شہر ہو۔ اور ہر شہر میں گھر کی تعداد ہوتی ہے ۔ جو کہ کم یا زیادہ ہوسکتی ہے۔اسی طرح کہکشائی جھرمٹ میں بھی کہکشاؤں کی مختلف تعداد پائی جاتی ہے ۔ کچھ میں سو ہوسکتی ہے اور کچھ میں ہزار۔ کہکشائی جھرمٹ کشش ثقل کی بندش کی وجہ سے کہکشاؤں کو باندھے رکھتا ہے ۔اور کہکشائیں اس جھرمٹ سے نکل نہیں سکتیں ۔

لوکل کلسٹر/مقامی جھرمٹ(Local Cluster)

ہماری ملکی وے جو کہکشاں ہے یہ بھی ایک جھرمٹ میں مقیم ہے ۔ اس کا نام لوکل جھرمٹ ہے۔ مزے کی بات یہ ہے یہ جھرمٹ جو ہوتے ہیں یہ بڑے جھرمٹ کا حصہ ہوتے ہیں۔ جسے فوق جھرمٹ یا سپر کلسٹر کہتے ہیں۔جو لوکل کلسٹر ہے یہ ورگو سپر کلسٹر کا حصہ ہے ۔لوکل کلسٹر میں کتنی کہکشائیں ہوسکتیں ہیں؟ اس کا جواب تاحال معلوم نہیں مگر اندازے کے مطابق اسی یا اس سے زیادہ ہوسکتیں ہیں ۔ ان میں زیادہ تر بونی کہکشائیں ہیں ۔ مقامی جھرمٹ کا ڈایا میٹر لگ بھگ تین میگا پارسیک ہے اور اس کی کمیت لگ بھگ 2×10¹²شمسی کمیت ہے ۔

کوما جھرمٹ(Coma Cluster)

زوکی کی نظر جن کہکشاؤں پر تھی وہ کوما جھرمٹ کی رہائشی تھیں۔ کوما جھرمٹ میں قریب قریب ہزار کے قریب کہکشائیں ہوں گی۔اس جھرمٹ کی زمین سے دوری لگ بھگ تین سو بیس ملین نوری سال ہے۔مزے کی بات یہ ہے جب زوکی ان کا مطالعہ کر رہے تھے انہوں نے نہایت ہی حیرت انگیز چیز دریافت کی۔ انہوں نے دیکھا کہ جو کوما جھرمٹ کی کہکشائیں ہیں ان کے گھومنے کی رفتار بہت زیادہ ہے ۔ جب کہ جو نظر آنے والا مادہ ہے یہ کم ہے ۔ نیوٹن کا قانون کشش ثقل کہتا ہے اگر مادہ کم ہوگا دو اجسام کے درمیان کی کشش کم ہوگی ۔ اور اگر مادہ زیادہ ہوگا تب دو اجسام کے درمیان کشش زیادہ ہوگی ۔ مگر زوکی نے مشاہدہ کیا کہ یہ جو کہکشائیں ہیں ان کی رفتار زیادہ ہے جب کہ جو مادہ نظر آرہا ہے وہ کم ہے ۔اور چوں کہ ان کہکشاؤں کی رفتار زیادہ ہے لہذا ان کو کشش ثقل کی بندش کی وجہ سے جھرمٹ میں ہیں اس کا مطلب یہ ہوا کہ کوئی مادہ ایسا بھی ہے جو نظر ہی نہیں آرہا ۔ زوکی نے اسے "dunkle Materie" کا نام دیا ۔ زوکی نے اندازہ لگایا اور کہا تقریبا 400 گنا ماس اور ہونا چاہیے تب ہی ممکن ہے کہ کہکشائیں ثقلی طور پر بندھی رہیں ۔ اور یہ مانا جاتا ہے کہ کوما جھرمٹ میں ڈارک یا تاریک مادہ (Dark Matter) نوے فیصد کے آس پاس ہے ۔اور یہی وہ وجہ تھی جس کی وجہ سے کہکشائیں جھرمٹ سے تیز رفتار ہونے کے باوجود بھی نکل نہیں سکتیں تھیں ۔ زوکی کے وقت ان کے کام کو اتنی اہمیت نہ ملی جتنی اب ہم ڈارک میٹر(Dark Matter) کو اہمیت دیتے ہیں ۔ کیوں کہ یہ قیاس کر لیا گیا کہ ہوسکتا ہے یہ بھی عام مادے کی طرح ہو جو گرد پر مشتمل ہو۔جسے ہم دیکھ نہ سکتے ہوں ، یہ قیاس کوئی نیا نہیں تھا اس سے پہلے بھی ویلیم تھومپسن اور لارڈ کیلون نے مشاہدات کیے تھا اور یہ بتایا کہ ہماری جو کہکشاں ہے ملکی وے اس میں بھی کچھ ایسا مادہ ہے جو نظر نہیں آتا ۔ بعد میں اس قیاس کو جو کہ تاریک مادہ (Dark Matter) گرد پر مشتمل ہوسکتا ہے اس قیاس کو جھٹلا دیا گیا ۔

تاریک کائنات ڈارک میٹر اور ڈارک انرجی کی کہانی [ قسط 2] تحریر: ضیار قیرمان Article by Ziaar Qairman Dark Universe-Story of Dark matter and Dark energy part-02
 تاریک کائنات ڈارک میٹر اور ڈارک انرجی کی کہانی [ قسط 2] Article by Ziaar Qairman Dark Universe-Story of Dark matter and Dark energy part-02

جدید تر اس سے پرانی