سائنس اور سائنسدان تحریر: غلام مصطفٰی (جی. ایم) Article by Ghulam Mustfa (G.M) Science and Scientists

 سائنس اور سائنسدان
(Science and Scientists)

تحریر:  غلام مصطفٰی (جی. ایم)

سائنس کیا ہے؟

کیا یہ ایک مضمون ہے یا ایک مذہب ہے یا کوئی عقیدہ ہے اور یہ کب وجود میں آیا؟ کیا یہ کسی انسان کی ایجاد ہے یا خدا کے طرف سے آیا ہوا کوئی معجزا ہے اور سائنسدان کون ہیں؟

ان تمام سوالات کے جوابات انسان کے اپنے ہی اندر موجود ہیں، سائنس کوئی خارجی شے نہیں ہے جس کو حاصل کیا جائے اور نہ ہی یہ انسانوں کی کوئی تخلیق ہے اور نہ ہی اس کے وجود کی کوئی ابتدا اور نہ کوئی اختتام ہے بلکہ سائنس ہی کی وجہ سے کائنات سمیت انسان وجود میں آئے۔ جب نہ تھا کچھ تو سائنس تھا اور اب سب کچھ ہے تو سائنس ہے اور آگے جو کچھ بھی ہو گا سائنس کے اصولوں و قوانین کے مطابق ہی ہوگا کیونکہ سائنس ان اصولوں و قوانین کا مجموعہ ہے جو خد خدا نے تخلیق کیے ہیں۔ یہ خدا کے علوم میں سے ایک علم ہے اور خدا نے اسی علم کے بنیاد پر اس کائنات کو تخلیق کیا ہے چونکہ سائنس ایک علم ہے اور علم کا تعلق خدا سے ہے اس لیے ہم کہ سکتے ہیں کہ علم کائنات کے وجود سے پہلے موجود تھا اور اس کے بعد بھی رہے گا۔ جب انسان وجود میں آیا تو اس وقت انسانی عقل و شعور اتنا پختہ نہ تھا کے وہ کائنات کے اصولوں اور قوانین کو سمجھ سکے۔ ہزاروں سال قبل انسان کےلیے اس کے گردونواح کی قدرتی اشیا اور قدرتی مظاہر نہ صرف ایک عجوبہ تھے بلکہ ان میں سے کئی ایک سے وہ نہات خوفزدہ بھی تھا, یہی وجہ ہے کہ ہزاروں قدرتی اشیا کو دیوتا مانا جاتا تھا اور ان کے باقائدہ سے پرستش کیا جاتا تھا۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ انسان کی قوت فکر بڑھی، وہ ان قدرتی مظاہر میں غوروفکر کرتا اور اس کا مفصل مطالعہ کرنے کے قابل ہو گیا، اس نے سوچنا شروع کردیا کہ یہ قدرتی مظاہر کیوں ہوتے ہیں؟ اس کی شدت جستجو اس حد تک بڑھی کہ اس نے ان قدرتی مظاہر کی وجوہات بیان کرنے کےلیے من گھڑت خیالات پیش کیے لیکن ایسا کب تک چلتا۔ رفتہ رفتہ سوال پیدا ہوا کہ ان خیالات کو پرکھنے کےلیے عملی ذرائع ہونے چاہییں۔ اس سوال نے تجربات اور تجربہ گاہوں کو جنم دیا اور بالآخر متفقہ طور پر طے پایا کہ صحیح خیالات وہی ہیں جو تجربات کی کسوٹی پر پورا اتریں, یوں انسان خدا کے اصولوں و قوانین کو سمجھنے لگا اور یہاں سے لفظ سائنس وجود میں آیا جوکہ ایک لاطینی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ""جاننے"" کے ہے۔

سائنس ایک علم ہے اور مزید علوم حاصل کرنے کا ایک ذریعہ بھی ہے۔

مختصراً

سائنس(Science) وہ علم ہے جو کائنات میں مشاہدات،غوروفکر اور تجربات کرنے سے حاصل ہوتا ہے۔

ہروہ شخص سائنسدان (Scientist)ہے جو کائنات میں موجود قدرتی اشیا اور قدرتی مظاہر کے پیچھے موجود ان اصولوں وقوانین کو جاننے کی کوشش کرے جن کی وجہ سے یہ کائنات چل رہاہے۔

سائنس اور سائنسدان تحریر:  غلام مصطفٰی (جی. ایم) Article by Ghulam Mustfa (G.M) Science and Scientists
 سائنس اور سائنسدان تحریر:  غلام مصطفٰی (جی. ایم) Article by Ghulam Mustfa (G.M) Science and Scientists

جدید تر اس سے پرانی